السلام علیکم
یہ سوال بہت گردش کر رہا ہے اس کا جواب جلد عنایت فرمائیں
عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو خون عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کا مطالبہ ایک دو نہیں بلکہ پوری ایک جماعت نے کیا ، لیکن حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر قصاص کا مطالبہ امت مسلمہ میں کسی طرف سے بھی نہیں ہوا، نہ انفرادی طورپر نہ اجتماعی طورپر، اورنہ ہی اس واقعہ کی وجہ سے کوئی بغاوت ہوئی۔
خون عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کی وجہ سے ایک عظیم جماعت نے علی رضی اللہ عنہ کے خلاف احتجاج کیا حتی کہ میدان میں بھی اترآئے۔
لیکن خون حسین رضی اللہ عنہ کے قصاص کے نام پرکسی قلیل جماعت نے بھی احتجاج کی صدا بلند نہ کی کیوں ؟؟؟؟؟؟؟