Jump to content

Syed_Muhammad_Ali

اراکین
  • کل پوسٹس

    209
  • تاریخِ رجسٹریشن

  • آخری تشریف آوری

  • جیتے ہوئے دن

    27

Community Answers

  1. Syed_Muhammad_Ali's post in Charo'n Khulafa Ki Mohabbat Kisi Munafiq Kay Dil Mai Jama Nahe Ho Sakti.. Hadees Scan Required was marked as the answer   
  2. Syed_Muhammad_Ali's post in Qabar Wala Salam Ka Jawab Deta Hai Kya? was marked as the answer   
    Zulfi Bhai aap ye sawal pehle bi puchh chukay hain aur iska jawab bi dia ja chuka hai. Ye link dekh len

    http://www.islamimehfil.com/topic/20852-qabar-me-tumhara-bhai-salam-ka-jawab-deta-hai-required/
  3. Syed_Muhammad_Ali's post in Shirk Ka Ilzam Laganay Walay Khud Mushrik Ha;musalman Shirk Nahe Kar Saktay .. Ahadees Scans Plz was marked as the answer   
    1. mairi ummat buto ki pooja nahe karay gee (shirk e akbar) albatta riya aur dikhaway mai mubtala honay ka andaisha hai (shirk e asghar)
     


     
    2. jo musalman par shirk ka fatwa lagaiay ga wo khud is ka ziada haqdar hai
     


     
    3. shirk ummat mai nahe aaiy ga yaha tak kay hawa chalay gee jis say iman walay uth jaiay gain phir shirk kia jaiay ga.
     



  4. Syed_Muhammad_Ali's post in Syedina Bilal Raziallah Anhu Azan Say Pahlay Quresh Kay Leay Dua Karta Thay.. Scan Required was marked as the answer   
    ابو داؤد شریف میں حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں کہ مدینہ طیبہ میں میرا مکان بلند ترین مکانوں میں سے تھا۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ اس مکان پر صبح صادق سے قبل چڑھ جاتے، جونہی صبح صادق ہوتی تو اذان سے قبل چند دعائیہ کلمات کہہ کر پھر اذان دیتے۔ وہ کلمات یہ ہیں ۔ اللھم انی احمدک استعینک علی قریش ان یقیموا دینك۔ (اے اللہ! میں تیری حمد کرتا ہوں اور تجھ سے مدد چاہتا ہو ں اس بات پر کہ قریش تیرے دین کو قائم کریں)۔

     





  5. Syed_Muhammad_Ali's post in Taveez Ki Hadeeth Ka Scan Chaiy . was marked as the answer   
    _____________________________________________________________________

     





  6. Syed_Muhammad_Ali's post in بعض اولیاء کی ایک تفسیر بتائی جس میں انہوں نے ہر آیت کو نعت کردیاہے was marked as the answer   
    اردو ترجمہ

     







  7. Syed_Muhammad_Ali's post in Meri Zindagi Bhi Tumhare Liye Behter Hai, Page was marked as the answer   
    _________________________________________________________



  8. Syed_Muhammad_Ali's post in وصال کے بعد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے استمداد و استعانت was marked as the answer   
    برھان بھائی میزان الاعتدال والا حوالہ نمبر ۱۰ نہیں مل سکا، اور ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب عیون الحکایات کی جگہ امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب شرح الصدور کا اسکین لگا دیا ہے۔ جس میں عیون الحکایات کا حوالہ موجود ہے۔

     

    1 حوالہ نمبر





    2 حوالہ نمبر





    3 حوالہ نمبر





    4 حوالہ نمبر





    5 حوالہ نمبر







    6 حوالہ نمبر





    7 حوالہ نمبر





    8 حوالہ نمبر





    9 حوالہ نمبر





  9. Syed_Muhammad_Ali's post in Soyam, Chaleeswa , Barsi Par Niyaz Isal E Sawab.. was marked as the answer   
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

     

    سوئم چالیسواں وغیرہ کے بارے میں اس لنک کو پڑھ لیں اس میں سے اگر کوئی اسکین پیج کی ضرورت ہو تو طلب فرمائیں۔

     

    باقی فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر فاتحہ پڑھنے کا حوالہ مجھے نہیں مل سکا۔ علامہ عبد الحامد قادری صاحب نے اپنی کتاب عقائد اھل سنت میں اسے لکھا ہے۔ سینیئر ممبران سے گذارش ہے کہ اس کا حوالہ بتا دیں۔

     





    ____________________________________________________________



  10. Syed_Muhammad_Ali's post in Kia Ye Hadees Zaef Ha ? (Hazrat Abu Bakar Siddiqe(رضی اللہ عنہ) Ki Wasiyat... was marked as the answer   
    ابن عساکر نے اپنی تاریخ میں اس روایت کو منکر کہا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابو طاہر المقدسی کذاب ہے جس کی وجہ سے یہ روایت قابلِ  اعتبار نہیں۔ دیکھیے الجرح و التعدیل۔

     





    _____________________________________________
     



  11. Syed_Muhammad_Ali's post in The Hour Will Not Come Until No-One On Earth Says 'la Ilaha Illa Allah' was marked as the answer   
    ______________________________________________________________________





  12. Syed_Muhammad_Ali's post in جو شخص 15 شعبان یہ نماز پڑھتا ہے اللہ کریم اس کی طرف 70 بار نظر کرم فرماتا ہے۔ was marked as the answer   
    خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کے اس قول کا کوئی معتبر حوالہ مجھے نہیں مل سکا۔ کتاب غنیۃ الطالبین میں اس نماز کا ذکر موجود ہے۔ یاد رہے کہ کتاب غنیۃ الطالبین حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کی تصنیف نہیں بلکہ آپ کی طرف منسوب ہے۔

    جہاں تک سو رکعت والی نماز جس میں سورۃ الاخلاص پڑھنے کا ذکر ہے، کی حدیث کی صحت کا تعلق ہے، ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسے اپنی کتاب الاسرار المرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ میں نقل کیا ہے اور اسے موضوع قرار دیا ہے۔ لسان المیزان میں ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے موضوعات میں شمار کیا ہے۔ واللہ اعلم

     





    ____________________________________________________________

     







    ____________________________________________________________

     







  13. Syed_Muhammad_Ali's post in مستحب کی تعریف پر چند حوالوں کی سکین was marked as the answer   
    حوالہ نمبر 1





    _______________________________________________________________

     

    حوالہ نمبر 2





    _______________________________________________________________

     

    حوالہ نمبر 3





    _______________________________________________________________

     

    حوالہ نمبر 4





  14. Syed_Muhammad_Ali's post in اس حديث کا حوالہ was marked as the answer   
    المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں امام ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسےنقل کیا ہے۔ جلد 15 صفحہ 178,179
     

    _________________________________________________________________

    _________________________________________________________________

     
     
  15. Syed_Muhammad_Ali's post in `arabi Zabaan was marked as the answer   
    المستدرك علي الصحيحين الحاكم جلد 4 صفحہ 98



    _________________________________________________



  16. Syed_Muhammad_Ali's post in Sarkar Sallal La Ho Alaihe Wassalam Ko Apni Wafat Ki Khabar was marked as the answer   
    _______________________________________________________________________



    _______________________________________________________________________



    _______________________________________________________________________



  17. Syed_Muhammad_Ali's post in رجب 27 کے روزے کا ثواب 100 سال کی عبادت - شعب الایمان was marked as the answer   
    خاکسار بھائی اس میں اتنا پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں۔ ایک ضعیف حدیث کو زبردستی صحیح تو نہیں بنا سکتے۔ ہاں فضائلِ اعمال، ترغیب و تہریب میں ضعیف حدیث پر عمل کرنا مستحب ہے۔ باقی یہ رہا آپ کا شعب الایمان کا اسکین پیج 

     



    ___________________________________________________________________



  18. Syed_Muhammad_Ali's post in Ref. Darkaar Hai: Fatawa-E-Razvia Se -- Bank Ka Interest Laina was marked as the answer   
    فتاوٰی رضویہ جلد ۱۹ کتاب المضاربۃ مسئلہ ۲۰

     



    _________________________________________



    _________________________________________



  19. Syed_Muhammad_Ali's post in قادیانیوں کی ختم نبوت کی تشریحات جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت منسوب ہے کہ یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آۓ گا was marked as the answer   
    منکرینِ ختمِ نبوت مرزائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختمِ نبوت کے ارشادات کے مقابلے میں اگر کوئی چیز پیش کرتے ہیں تو وہ یہ روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا، قولوا انہ خاتم الانبیاء و لا تقولوا لا نبی بعدہ۔ ترجمہ: ’’ یہ تو کہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور نہ کہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ ان لوگوں کا اپنے زعم میں یہ بڑا مایہ ناز استدلال ہے اور اس پر بہت کچھ حاشیہ آرائی کی جاتی ہے۔
     
    اس حدیث کو امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر الدر المنثور میں اور ابنِ شیبہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مصنف میں نقل کیا ہے۔ یہ قول غیر مستند ہے اور اس کی سند کا کچھ پتا نہیں ملتا۔ 
     
    کتاب تأويل مختلف الحديث میں ابن قتيبة نے امّ المومنین رضی اللہ عنہا کے اس قول کی توجیح مندرجہ ذیل الفاظ میں کی ہے۔ پوری عبارت ملاحظہ ہو۔
     
    وأما قول عائشة رضي الله عنها: "قولوا لرسول الله صلى الله عليه وسلم خاتم الأنبياء، ولا تقولوا لا نبي بعده"، فإنها تذهب إلى نزول عيسى عليه السلام، وليس هذا من قولها، ناقضا لقول النبي صلى الله عليه وسلم: "لا نبي بعدي" لأنه أراد: لا نبي بعدي، ينسخ ما جئت به، كما كانت الأنبياء صلى الله عليهم وسلم تبعث بالنسخ، وأرادت هي: "لا تقولوا إن المسيح لا ينزل بعده"
     
    ترجمہ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین کہو اور یوں نہ کہو کہ آپ علیہ السلام کے بعد کوئی نبی نہیں تو آپ رضی اللہ عنہا کے اس فرمان کا تعلق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول سے ہے اور یہ قول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ’’لا نبی بعدی‘‘ کے خلاف نہیں ہے کیونکہ یہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسا کوئی نبی نہیں آئے گا جو میری شریعت کو منسوخ کردے جیسا کہ انبیاء علیہ السلام سابق شرع کو منسوخ کرنے کے لیے مبعوث کیے جاتے تھے، جب کہ اس کا مطلب یہ تھا کہ تم یہ نہ کہو حضرت عیسٰی علیہ السلام بھی بعد میں نہ آئیں گے۔
     
    جیسا کہ مکمل عبارت سے صاف ظاہر ہوگیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا لا نبي بعدہ کہنے سے منع فرمانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ نزولِ عیسیٰ علیہ السلام قیامت سے پہلے یقیناَ ہوگا اور "حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں" کے الفاظ کے عموم کے اعتبار سے عوام کو شبہ اور وہم کو دور کرنے کے لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بعض اوقات ایسا کہنے سے منع فرمایا ہے۔
     
    ختمِ نبوت کی متعدد احادیث کو خود عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرح کسی تاویل و تشریح کے بغیر ذکر کرتی ہیں تو اس کا صاف مقصد یہ ہے حضرت امّ المومنین رضی اللہ عنہا اس مسئلہ پر مہر تصدیق ثبت کررہی ہیں کہ نبوت کا دروازہ بند ہوچکا ہے۔
     
    مرزائی اس قول کی تشریحات نقل کرتے وقت اس کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اپنے مقصد کے موافق الفاظ ذکر کر دیتے ہیں جس سے بھولے بھالے مسلمان ان کی باتوں میں آ جاتے ہیں۔
    یہ دراصل مرزائی امّت کے استدلال کے نرالے اصول ہیں۔ ایک طرف تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف جو مجہول الاسناد قول منسوب ہے، معتبر و مستند مانا جارہا ہے اور اس کو بڑے آب وتاب کے ساتھ ہمیشہ پیش کیا جاتا ہے اور باوجود تلاش کے اس قول کی صحیح تخریج صحیح اسناد کے ساتھ مرزائیوں کو تاحال نہیں مل سکی۔ دوسری طرف صحیح احادیث مرفوعہ کا ذخیرہ جس میں ختم نبوت روزِ روشن کی طرح واضح ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ اللہ عقل دے۔
     


  20. Syed_Muhammad_Ali's post in Habshiyon Ka Raqs Wali Hadith was marked as the answer   
    غلام احمد بھائی آپ کی پیش کردہ حدیث کا حوالہ مل گیا ہے۔ مسند احمد حدیث 12540 میں ہے۔

     

    عن أنس قال: كانت الحبشة يزفنون بين يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم ويرقصون ويقولون محمد عبد صالح

     

    ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حبشی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رقص کرتے تھے اور کہتے تھے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم (اللہ کے) نیک بندے ہیں۔

     




  21. Syed_Muhammad_Ali's post in Is Sms Ki Tasdeeq Darkaar Hai... Please Help Karein was marked as the answer   
    امام ابن حجر شافعی اور ملا علی قاری کی کتب کے نام مل جائیں تو اسکین پیج میں آسانی ہوگی۔ باقی اسکین حاضر ہیں۔

     

    القول البدیع





     

    امام شعرانی کشف الغمہ





     

    علامہ شامی الرد المحتار





     

  22. Syed_Muhammad_Ali's post in Reference Darkaar Hai... Cheel Kawwa Marna was marked as the answer   
    صحیح البخاری، کتاب بدٔ الخلق، باب خمس من الدواب فواسق يقتلن في الحرم، حدیث ۳۳۱۴ میں ہے۔
     
    قال نبي صلى الله عليه وسلم: خمس فواسق، يقتلن في الحرم: الفأرة، والعقرب، والحديا، والغراب، والكلب العقور
     
    ترجمہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ پانچ جانور موذی ہیں، انہیں حرم میں بھی مارا جا سکتا ہے۔ چوہا، بچّھو، چیل، کوّا اور کاٹنے والا کتّا۔
     
    فتح الباری شرح صحیح البخاری میں اس حدیث کے ماتحت لکھا ہے کہ شریعت میں وہ جانور فاسق ہے جو بغیر اپنے نفع کے بالقصد ابتداء ً ایذا پہنچائے۔ چیل اور کوّے بھی ان میں شامل ہیں۔ نیز ان جانوروں کو حج کے دوران بھی مارا جا سکتا ہے۔
     


     
     
     
     
     
  23. Syed_Muhammad_Ali's post in Sunan Kubra 20 Rakat Taraveeh - Scan Needed was marked as the answer   
    امام بیہقی نے کتاب السنن الکبرٰی میں قیام رمضان کی رکعات سے متعلق ایک پورا باب باندھا ہے۔ باب ما روي في عدد ركعات القيام في شهر رمضان میں منقول ہے۔

     

    السائب بن يزيد قال: كانوا يقومون على عهد عمر بن الخطاب رضي الله عنه في شهر رمضان بعشرين ركعة. قال: وكانوا يقرءون بالمئين، وكانوا يتوكئون على عصيهم في عهد عثمان بن عفان رضي الله عنه من شدة القيام

     

    ترجمہ: حضرت سائب بن یزید نے بیان کیا کہ رمضان میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد میں لوگ 20 رکعات پڑھتے تھے اور ان میں سو آیات والی سورتیں پڑھتے تھے اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں شدتِ قیام کی وجہ سے اپنی لاٹھیوں سے ٹیک لگاتے تھے۔

     

    اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے امام فریابی نے کتاب الصیام میں بھی نقل کیا ہے اور فرمایا کہ اس کے رجال ثقہ ہیں۔

     









  24. Syed_Muhammad_Ali's post in Scan Needed - Khariji Ki Nishani was marked as the answer   
  25. Syed_Muhammad_Ali's post in Qabar Me Tumhara Bhai Salam Ka Jawab Deta Hai, Required was marked as the answer   
    تفسیر ابن کثیر (عربی) میں جس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ابن عبد البر کی الاستذکار، کتاب الطہارة، باب الجامع الوضؤ کا ہے۔
     
    ما من أحد مر بقبر أخيه المؤمن كان يعرفه في الدنيا فسلم عليه إلا عرفه ورد عليه السلام
     
     
    سنن ابو داؤد، کتاب المناسک میں جو حدیث درج ہے وہ اسی موضوع سے تعلق رکھتی ہے۔
    قال سول الله صلى الله عليه وسلم: من أحد يسلم علي إلا رد الله علي روحي حتى أرد عليه السلام
     
    ترجمہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی جب مجھ پر درود وسلام پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو میری طرف لوٹاتا ہے حتی کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔
     
     


×
×
  • Create New...