سوال
کیا ایسی بھینس کی قربانی جائز ھے جو اندھی (یعنی نابینا) اور گابھن (یعنی حاملہ) ہو؟ اور اگر اسکی قربانی جائز نہیں ہے تو کیا اسے بغیر نیتِ قربانی ذبح کر کے کھانا جائز ھے؟
جواب
اندھے جانور کی قربانی نہیں ہوسکتی البتہ ویسے ہی ذبح کرکے کھا سکتے ہیں۔حاملہ جانور کی قربانی ہوسکتی ہے جبکہ قربانی کی دیگر شرائط اس میں موجود ہوں اور
کوئی ایسا عیب نہ ہو جو قربانی سے مانع ہو البتہ حاملہ کی قربانی نہ کرنا بہتر ہے۔
[Dar-ul-Ifta Ahl-e-Sunnat (April 13,2015) via mail]