علماء كرام نے اِس حدیث کے مختلف جوابات لکھے ہیں ، بعض کے نزدیک یہ حدیث منسوخ ہے اور بعض کے نزدیک یہ ایک مخصوص وقت کے لئے مخصوص لوگوں کے لئے تھا
ابوداؤد کہتے ہیں: اسے حماد بن زید نے ایوب سے روایت کیا ہے اور اس میں انہوں نے پیشاب کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابوداؤد مزید کہتے ہیں: یہ صحیح نہیں ہے اور پیشاب کا ذکر صرف انس بن مالکر ضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، جس میں اہل بصرہ منفرد ہیں۔ (حدیث 5274)