بسم اللہ الرحمن الرحیم
ڈبل پوسٹنگ سے پرہیز کیا جائے۔ اگر کوئی اضافہ کرنا ہو تو سابقہ پوسٹ جس کے بعد کوئی ریپلائی نہیں آیا، اُسی کو ایڈیٹ کریں۔ نیچے ایڈیٹ میسج بھی لکھا جا سکتا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو تبدیلی کا پتہ چلے۔ اگر سابقہ پوسٹ کا ایڈیٹنگ ٹائم ختم ہو چکا ہو تو پھر ڈبل پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ دو بندوں کی گفتگو کے دوران تیسرا بندہ ریپلائی نہ کرے۔ پڑھنے والے پوسٹ پر ری ایکشن دے کر اپنے تاثر کا اظہار کریں۔ کوئی مشورہ وغیرہ دینا ہو تو پرائیویٹ میسج کریں۔ کوشش کریں ٹو دا پوائنٹ بات کریں۔ ایک دوسرے کو آپ کہہ کر مخاطب کریں۔ بدتمیزی کا اسٹارٹ تو سے ہوتا ہے۔ کوئی نیوٹرل بندہ بھی آکر اس گفتگو کو چیک کرے تو اُسے پتہ چلے کہ اخلاق کے دائرہ میں بھی رہ کر بات کی جا سکتی ہے۔ شرائط پر عمل نہ کرنے یا بحث برائے بحث کی صورت میں ٹاپک کو لاک کیا جا سکتا ہے۔